پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جازان میں حوثیوں کی دہشت گردی کی سازش ناکام،دوبمبارکشتیاں تباہ

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک)یمن میں آئینی حکومت کی رِٹ بحال کرنے میں سرگرم عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کی بارود سے بھری دو کشتیاں تباہ کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ حوثیوں کی بارود سے بھری کشتیوں کو اس وقت تباہ کیا گیا جب وہ سعودی عرب کے سرحد شہر جازان پرحملے کے لیے تیار کی گئی تھیں۔عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ سمندر میں نگرانی کے دوران حوثیوں کی دو

مشکوک کشتیوں کو دیکھا گیا۔ ان دونوں کشیتوں پر بم نصب کیے گئے تھے اور انہیں سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پرحملوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا تاہم فوج نے فوری کارروائی کرکے ایک کشتی کو مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجکر پچاس اور دوسری کو پانچ بج کر پانچ پر تباہ کردیا گیا۔ اس کے نتیجے میں سعودی عرب کی جنگی کشتیوں کو معمولی نقصان پہنچا ۔کرنل المالکی نے کہا کہ حوثیوں کی طرف سے دہشت گردی کی ہرسازش کو وقوع پذیر ہونے سے قبل ہی ناکام بنا دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…