نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک )افغانستان کے چیف ایگزیکیوٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کیلیے پر عزم ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلیے حکومت ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی، عالمی برادری دہشتگردی کے پشت پناہوں کے خلاف صف آرا ہو جائے، اسلحہ پھینکنے والوں کو افغان شہریوں کے مساوی درجہ دیا جائیگا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکیوٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکرات
کیلیے پر عزم ہے ۔ یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کے 73 ویں عمومی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلیے حکومت ہر ممکنہ کوشش کرے گی ،بعض ممالک دہشتگرد گروہوں کو اپنے مفادات کیلیے استعمال کر رہے ہیں لیکن دنیا کو چاہیئے کہ وہ ان کے خلاف صف آرا ہو جائے۔ عبداللہ نے کہا کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کیلیے پر عزم ہے اور اگر انہوں نے ہمارا یہ مطالبہ قبول کرلیا تو حکومت انہیں افغان شہریوں کے مساوی درجہ دے گی ۔