مودی حکومت پر58ہزار کروڑ روپے مالیت کے رافیل طیاروں کے معاہدے میں کرپشن کے الزامات، فرانسیسی حکومت نے وضاحت جاری کردی،حیرت انگیزاعلان

22  ستمبر‬‮  2018

پیرس/نئی دہلی(آئی این پی) فرانس نے واضح کیا ہے کہ رافیل کیلئے بھارتی کمپنی کے انتخاب میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے رافیل معاہدے کیلئے ہندوستانی صنعتی پارٹنرز کے انتخاب کیلئے بھارت حکومت کو کوئی مشورہ نہیں دیا ۔

اسکا کہناہے کہ فرانسیسی کمپنیوں کو اس معاہدے کیلئے کسی بھی ہندوستانی فرم کو منتخب کرنے کی کھلی آزادی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سابق فرانسیسی صدر فرانکو ہالینڈے نے یہ بیان دیا گیا کہ ہندوستانی حکومت نے 58ہزار کروڑ روپے مالیت کے رافیل طیاروں کے معاہدے کیلئے ریلائنس ڈیفنس کمپنی کا نام لیا تھا جبکہ فرانس کے پاس اس کے سوا کوئی اور چارہ ہی نہیں تھا۔ ہندوستانی حکومت نے ریلائنس ڈیفنس نامی کمپنی کو ڈیسولٹ ایوی ایشن کے پارٹنر کے طور پر چنا تھا۔فرانسیسی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ڈیسولٹ نے اس کے بعد اس کمپنی کے سربراہ انیل امبانی سے بات چیت کی تھی۔جب ہولینڈے سے پوچھا گیا تھا کہ ریلائنس کا انتخاب کس نے کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ۔ ڈیسولٹ ایوی ایشن رافیل طیارے تیار کرتی ہے۔ ادھر ایوی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ا س نے میک ان انڈیا پالیسی کے تحت ریلائٹس ڈینس کے ساتھ پارٹنر شپ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسکے نتیجے میں کمپنی نے فروری 2017میں ڈیسالٹ ریلائنس ایرو اسپیس کے نام سے ایک نئی کمپنی قائم کی اور ناگپور میں ایک پلانٹ قائم کیا تاکہ فالکن اور رافیل طیاروں کے پرزے تیار ہوسکیں۔اپوزیشن کی جماعت کانگریس پارٹی پہلے ہی اس معاہدے پر نکتہ چینی کرچکی ہے۔  فرانس نے واضح کیا ہے کہ رافیل کیلئے بھارتی کمپنی کے انتخاب میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…