دوران پرواز ایسا کیا ہوا کہ مسافروں کے ناک اور کانوں سے خون نکلنا شروع ہوگیا؟جہاز میں افراتفری مچ گئی،ہنگامی لینڈنگ

20  ستمبر‬‮  2018

ممبئی( آن لائن )بھارتی شہر جے پور سے ممبئی جانے والی جیٹ ایئرویز کی پرواز کو اس وقت واپس لوٹنا پڑا جب جہاز میں سوار مسافروں کی ناک اور کانوں سے خون جاری ہوگیا۔امریکی ٹی وی سی این این کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جہاز کا عملہ مبینہ طور پر کیبن کا پریشرائز بٹن دبانا بھول گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پرواز کے اڑان بھرتے وقت عملہ کیبن میں دبا ؤقائم رکھنے والا بٹن دبانا بھول گیا جس کہ وجہ سے جہاز کے

اندر دباؤ بڑھ گیا اور آکسیجن ماسک مسافروں پر آگرے۔بعدازاں جیٹ ایئرویز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ جہاز میں سوار ایک سو 66 مسافروں اور عملے کے 5 اراکین کو بحفاظت ممبئی پہنچا دیا گیا جن میں کچھ مسافروں کو کان اور ناک سے خون آنے کی شکایت پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ فلائٹ 9 ڈبلیو697 کو کیبن میں دبا ؤکی کمی کے باعث واپس آنا پڑا تھا تاہم انہوں نے اس دعوے کی تصدیق کرنے سے انکار کیا کہ عملہ پریشر بٹن دبانا بھول گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…