ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایرانی دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری مْتحد ہوجائے، سعودی عرب

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کی کابینہ نے عرب ممالک میں ایرانی رجیم کی کھلم عام مداخلت اور تہران کی قبیح سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس کے آخر میں جاری کردہ ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ ایرانی دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائے۔بیان میں کہا گیا کہ ایران عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے دہشت گرد ملیشیاؤں کی مدد اور پشت پناہی کررہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی دہشت گردی اور اس کی معاندانہ سرگرمیوں کی روک

تھام کے لیے دنیا کو سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونا ہوگا۔ سعودی عرب نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے تمام کوششیں کررہا ہے۔ ایرانی دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری سعودی عرب کی مدد کرے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ڈاکٹر صالح العواد نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں خطے کے مسائل اور عالمی معاملات پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے سعودی عرب کی مساعی سے ایتھوپیا اور اریٹریا کے درمیان امن معاہدے کو سراہا اور اس حوالے سے خادم الحرمین الشریفی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی مساعی کا خیر مقدم کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…