جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت کا سخت موقف،چین سی پیک میں ضروری مطابقت پیدا کرنے کیلئے تیار ہوگیا،بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی) چین سی پیک منصوبے میں دونوں ممالک کے مفادات کی بنیاد پر ضروری مطابقت پیدا کرنے کیلئے تیار ہے،لیکن اس سلسلے میں چین کا دوطرفہ تعاون بلاشبہ مستقبل میں جاری رہیگا۔چینی ماہرین اور حکام کا یہ بیان’’فنانشل ٹائمز‘‘کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے

جس میں کہا گیا تھا کہ ملائیشیاء میں بی آر آئی کے ایک پرچم بردار منصوبے مشرقی ساحلی ریل لنک پر نظر ثانی کی جا رہی ہے اور ’’وال سٹریٹ جرنل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھی سی پیک پر نظر ثانی کیلئے 9رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔چینی مرکز برائے بین الاقوامی اقتصادی تبادلے وانگ جن کا کہنا ہے یہ معمول کی اور قابل مفاہمت بات ہے مختلف ممالک میں مختلف مراحل پر ترقی کے اہداف میں تبدیلی ہو سکتی ہے خاص طور پر حکومتوں کی تبدیلی کے ساتھ۔ اس لیے ان ممالک کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے چین بھی کچھ اہم مطابقت پیدا کر سکتا ہے لیکن اسے سی پیک یا بی آر آئی پر کسی بھی طرح نظر ثانی نہیں کہا جا سکتا۔چین کی وزارت خارجہ نے بھی مختلف مواقع پر اس بات پر زور دیا ہے کہ بی آر آئی کے منصوبوں پر مستقبل میں مزید تعاون بھی جاری رہے گا اور دو مختلف فریقین کے درمیان دوستانہ صلح مشورے کی بنیاد پر مطابقت کا عمل بھی جاری رہے گا۔وال سٹریٹ جرنل کا کہنا تھا کہ پاکستان بنیادی ڈھانچے کے بڑے پروگراموں کے بجائے مزید کارخانے اور غربت میں کمی کے منصوبے چاہتا ہے۔ چینی ماہر کا کہنا ہے پاکستان کے مطالبات بی آر آئی منصوبے کے حجم کے اندر ہیں اور چین پیداواری سیکٹر اور صنعتی پارک قائم کرنے کا تجربہ رکھتا ہے۔ایک اور چینی ماہر زورانگ کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان میں غریب علاقوں میں سرمایہ جھونکنے کے بجائے ایک مکمل صنعتی سلسلہ قائم کرنے میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…