جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی یاست کیرالا میں شدید سیلاب سے ہونےوالی ہلاکتوں کی تعداد324 ہو گئی

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کی جنوب مغربی ریاست کیرالا میں آئے شدید سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 324 ہو گئی ہے ٗ مون سون کی طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ٗ بد ترین موسمی حالات کے باعث وارننگ جاری کر دی گئی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاستی وزیراعلیٰ پینارائی وجییان نے بتایا کہ اْن کی ریاست کو گزشتہ ایک سو سالوں کے سب سے سنگین سیلاب کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ موجودہ ریاست کے کئی علاقے گزشتہ 10 روز سے شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں ۔ ریاستی وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے ملکی وزیر دفاع سے مزید فوجی ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تا کہ کئی علاقوں میں چھتوں پر بیٹھے ہوئے متاثرہ افراد کی منتقلی کا کام شروع کیا جا سکے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مطابق بھارت میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث حکومتی سیلابی کیمپوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد پناہ لیے ہوئے ہیں ٗکئی افراد اپنے گھر کی چھتوں پر جانیں بچانے کے لیے پناہ لینے پر مجبور ہوئے ٗریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کے باعث فضائی اور ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی۔بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں نے کیرالہ کی 14 میں سے 12 اضلاع کو شدید متاثر کیا ہے اور جون سے لے کر اب تک ان بارشوں سے 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ٗ 80 ہزار سے زائد ایکڑ کے رقبے پر پھیلی فصل کو بھی نقصان پہنچا `ریاست کے ساحلی شہر کوچی میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے رن وے پر پانی کھڑے ہوجانے کے باعث تمام فلائیٹ ا?پریشنز ہفتے کے روز تک کے لیے معطل ہوگئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کیرالہ میں 247، اتر پردیش میں 190، مغربی بنگال میں 183، مہاراشٹرا میں 139، گجرات میں 52، آسام میں 45 اور ناگالینڈ میں 11 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…