ریاض (سی پی پی)سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور و دعوت ارشاد نے حج کے ایام میں حجاج کرام کی دینی رہ نمائی کے لیے 128 علما ومبغلین کو مقرر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان سے رہ نمائی کے حصول کے لیے مفت ٹیلیفون ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔ سعودی عرب کے اندر عازمین حج ہیلپ لائن8002451000 پر چوبیس گھنٹے کسی بھی دینی معاملے پر مستند علما سے رہ نمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ عازمین حج کی رہ نمائی کے لیے 81 علما
کو مکہ معظمہ اور 47 کو مدینہ منورہ میں متعین کیا گیا ہے۔خدمات کی فراہمی کا مقصد ضیوف الرحمان کو حج کے موقع پر ان کی اپنی زبان میں ہرممکن رہ نمائی بہم پہنچانا ہے۔ہیلپ لائن میں مجموعی طورپر 59 فون لائنیں مختص کی گئی ہیں۔ مکہ معظمہ میں 24، مدینہ منورہ میں علما سے رابطے اور استفسارات کے لیے 6، منی، مزدلفہ اور عرفات میں 29 فون لائنیں مختص کی گئی ہیں۔ علما سے رابطے کے لیے سات رکنی انتظامی اور تکنیکی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔