نئی دہلی( آن لائن)چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے گھر میں دن دہاڑے چوری کی واردات۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیف میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ (سی ایم ایم ) کے گھر میں دن دہاڑے چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جج دہلی کے گلابی باغ کے ڈی ڈی اے فلیٹس میں رہتے ہیں۔ واضح ہو کہ یہ واقعہ 9 اگست کا ہے۔ چوری کے بارے میں جج کو تب معلوم ہوا جب وہ کورٹ میں تھے اور ان کے پڑوسی نے صبح تقریباََ 11:45 بجے فون پر انہیں اس کی اطلاع دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گلابی باغ پولیس اسٹیشن میں انڈئن پینل کوڈ کی دفعہ 454 اور 380 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جج کے اسسٹنٹ مان سنگھ کے ذریعہ درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق، سی ’’ایم ایم نے مجھے اپنا سامان جیسے کہ موبائل فون، گھڑی اور خاص طور پر لیپ ٹاپ چیک کرنے کو کہا۔ جب میں ان کے گھر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ تالا ٹوٹا ہوا تھا۔ اندر جا کر مجھے لیپ ٹاپ ملا لیکن ان کا فون اور گھڑی غائب تھا اور ان کا سامان پورے گھر میں پھیلا ہوا تھا۔