جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ایران پر اقتصادی پابندیوں میں مراکش کا امریکا کا ساتھ دینے کا اعلان

datetime 12  اگست‬‮  2018 |

رباط( انٹرنیشنل ڈیسک)افریقی ملک مراکش نے امریکا کی طرف سے ایران پر سابقہ اقتصادی پابندیوں کی بحالی کی حمایت کرتے ہوئے تہران کے ساتھ ہرطرح کا تجارتی لین دین ختم کرنے اور امریکا کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے اعلان کے بعد مراکش کی طرف سے کہا گیا ہے کہ رباط نے تہران کے بنکوں کے ساتھ لین دین، ایرانی قالین کی درآمد اور دیگر مصنوعات کی خریداری بند کردی ہے۔مراکشی وزارت خارجہ وعالمی تعاون کی طرف سے ملک کے

تمام بنکوں کو ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کا تبادلہ نہ کریں۔ یہ اقدام امریکا کی طرف سے مراکش کو ایران پر پابندیوں کے فیصلے کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2015ء کو ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پایا معاہدہ ختم کردیا تھا اور ساتھ ہی ماضی میں لگائی گئی اقتصادی پابندیاں ایک بار پھر بحال کردی تھیں۔ امریکا کی طرف سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کا اگلہ مرحلہ نومبر میں شروع ہوگا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…