پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند کب نظر آئیگا؟ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(سی پی پی)سعودی عرب میں 11 اگست بہ روز ہفتہ ذی الحج کا چاند دیکھا جائے گا۔ رویت ہلال کے حوالے سے حوطہ سدیر میں المجمعہ یونیورسٹی کے زیراہتمام رصدگاہ سے جدید الیکٹرانکس آلات، بڑی ٹیلی اسکوپوں اور چھوٹی دوربینوں کی مدد سے چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔حوطہ سدیر میں قائم رصدگاہ کے ڈائریکٹر اور ماہر فلکیات عبداللہ الخضیری نے عرب خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 29 ذی القعدہ کو ام القری کیلنڈر کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف، درجہ حرارت 34 درجے سینٹی گریڈ اور شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہوائیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ گردو غبار اڑنے کا خدشہ نہیں۔ مغربی افق کے بعض مقامات کے سوا ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف ہوگا۔الخضیری نے کہا کہ جامعہ المجمعہ کی جانب ہر قمری مہینے کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جاتا ہے مگر ذی الحج کاچاند دیکھنے کے لیے خاص اہتمام ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چاند دیکھنے کے بعد حج کے ایام کا تعین، یوم عرفہ، عید الاضحی کا تعین کیا جاتا ہے۔ اگرچہ سعودی عرب میں عام شہریوں کو بھی چاند دیکھنے کی اجازت ہے مگر چاند نظرآنے یا نہ آنے کا اعلان سپریم کورٹ کرتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سعودی ماہر فلکیا ت نے کہا کہ طلوع غروب آفتاب وماہتاب کو سامنے رکھیں تو گیارہ اگست بہ روز ہفتہ سورج شمال مشرقی میں 73 کے زاویے پر 5:30 پر طلوع ہوگا جب کہ چاند شمال مشرق میں 72 کے زاویے کے مطابق پانچ بج کر 12 منٹ پر طلوع ہوگا۔ دونوں کے مرکزی ملاپ کا وقت اسی روز 12 بج کر 58 منٹ ہے۔ اس روز سورج چھ بج کر 36 منٹ پر غروب ہوگا جب کہ چند کے غروب ہونے کا وقت چھ بج کر 48 منٹ ہے۔ گویا سورج کے غریب ہونے کے صرف 12 منٹ بعد تک سعوی عرب کی فضا میں چاند دیکھا جاسکے گا۔ سائنسی ماہرین اور فلکیات دانوں کے مطابق چاند سورج کی مغربی سمت میں ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…