جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

روس کا ایسا ہتھیار امریکہ کے ہاتھ لگ گیا کہ ہر طرف ہلچل مچ گئی

datetime 3  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں بدلتے حالات اور طاقت کے حصول کیلئے روز اول سے ہی حریف قوتیں آپس میں متحارب رہی ہیں تاہم دور جدید میں تقاضے بدلنے سے لڑائیوں اور جنگوں کے انداز میں بھی تبدیلی آئی ہے اور دنیا بھر کے ممالک اپنے دفاع کیلئے نت نئے ہتھیار بنانے اور حاصل کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ دنیا میں اس وقت روس اور امریکہ دو ایسی طاقتیں ہیں

جو دنیا بھر کے ممالک کو اسلحے کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہیں ، دونوں ممالک ایک دوسرے کے سخت ترین حریف بھی ہیں اور ان ممالک کے درمیا زیادہ تر جنگیں دوسروں کی سرزمین پر ہو چکی ہیں۔ چاہے ویتنام ہو یا افغانستان بہرحال دونوں نے ایک دوسرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کیلئے بھی یہ تگ و دو میں لگی رہتے ہیں اور دنیا کو خطرناک ترین ہتھیاروں سے بھر چکے ہیں۔ ایسے ہی میں روس نے امریکہ کے ایف 35طیارے کو مات دینے اور دنیا بھر کی فضائوں میں برتری کیلئے جدید ترین لڑاکا طیارے مگ 41بنانے کا ارادہ کیا ۔ یہ طیارہ آواز سے پانچ گنا تیز پرواز کرنے کا حامل یعنی ہائپر سونک ہے اور 2020 میں روسی فوج کو استعمال کے لیے دیا جائے گا۔اس طیارےکو مگ31 لڑاکا طیارے کے متبادل کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جس کی عمر 2028 میں پوری ہو جائے گی۔نیوکلیئر اور روایتی دونوں طرح کے ہتھیار لے جانے والا نیا لڑاکا طیارہ مگ 31 کا اَپ ڈیٹڈ ورژن نہیں بلکہ یہ ایک بالکل جدید سکستھ جنریشن مشین ہے، جو امریکا کے ایف 22 اور ایف 35 طیاروں کو باآسانی مار گرانے کی صلاحیت کا حامل قرار دیا جاتا رہا ہے۔4 ہزار 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی زیادہ تیز پرواز کرنے والے مگ41 پر نہ صرف ہائپرسونک میزائل نصب کیے جاسکتے ہیں بلکہ خود طیارےکو ڈرون کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اسے ‘شہابییہ یا ‘آگ کا گولہ قرار دیا تھا۔دوسری جانب امریکا کی اسٹریٹیجک کمانڈ کے سربراہ جنرل جان ہائٹن نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ روس کے خلاف دفاعی اقدامات نہ کیے گئے تو بہت دیر ہو جائےگی،کیونکہ اس ٹیکنالوجی کے سامنے امریکا بےبس ہے۔خبر اب یہ ہے کہ اس ناقابل تسخیر طیارے سے متعلق خفیہ اور اہم معلومات امریکہ کے ہتھے لگ گئی ہیں

اور یہ معلومات دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ طیارے کی تیاری میں شامل ایک روسی سائنسدان ہے۔ پاکستانی نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کےمطابق اربوں ڈالر کی تحقیق سے تیار کیا جانے والا یہ شاہکار طیارہ میدانِ عمل میں آنے سے پہلے ہی بےکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔دوسری جانب خفیہ معلومات لِیک کرنے والے روس کے سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ وکٹرکدریا تسوف کو

گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔وکٹر پر الزام ہےکہ اس نے نیٹو کے ایک رکن ملک کو یہ معلومات فراہم کیں۔ روسی نیوز ایجنسی ٹاس (Tass) کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ خفیہ معلومات نیٹو کے کس رکن کو فراہم کی گئیں، تاہم جیو نیوز کی ایکسکلوسیو رپورٹ کے مطابق وکٹر نے خفیہ ترین رکھی گئی معلومات امریکا کو دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ معلومات اس جدیدترین مگ 41 لڑاکا طیارے سے متعلق ہیں، جولیکن اب امریکا مستقبل میں استعمال کے لیے تیار روسی طیارے کی معلومات حاصل کرکے فائدے میں ہے، لیکن یہاں روس کے لیے یہ سبق ہے کہ محنت کریں، دفاع پر اربوں ڈالر بھی خرچ کریں لیکن سکون سے بیٹھنے کے لیے پہلے وطن کے غداروں سے ہوشیار ہو جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…