روم (انٹرنیشنل ڈیسک)بحیرہ روم میں غیر قانونی مہاجرین سے لدی ہوئی کشتی کی غرقابی کے ایک واقعے میں انیس تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تیس مہاجرین لاپتہ ہیں۔ ایک سو سے زائد ایسے غیرقانونی مہاجرین کو ترک کوسٹ گارڈز نے بچا لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحیرہ روم میں غیر قانونی مہاجرین سے لدی ہوئی کشتی کی غرقابی کے ایک واقعے میں
انیس تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تیس مہاجرین لاپتہ ہیں۔ ایک سو سے زائد ایسے غیرقانونی مہاجرین کو ترک کوسٹ گارڈز نے بچا لیا ہے۔ کشتی پر ڈیڑھ سو غیر قانونی مہاجرین سوار تھے اور اْن کا تعلق شام سے بتایا گیا ہے۔ کشتی ڈوبنے کا واقعہ قبرص کی شمال ساحلی پٹی سے تیس کلومیٹر کی مسافت پر کھلے سمندر میں رونما ہوا۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔