لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)برطانیہ میں ریاستی ترقی کی خاتون وزیر نے ایوانِ زیریں میں گفتگو کے دوران اشاروں کی زبان استعمال کی۔ وہ معذوری کے متعلق پہلے سربراہ اجلاس کے بارے میں بات چیت کر رہی تھیں۔ یہ اجلاس 24 جولائی کو لندن میں منعقد ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مورڈینٹ پہلی برطانوی وزیر بن گئی ہیں
جنہوں نے ایوانِ زیریں کے سامنے خطاب میں اشاروں کی زبان بھی استعمال کی۔برطانوی وزیر ایک وڈیو کلپ میں ایوانِ زیریں کے ارکان کے سامنے معذور افراد کے اپنی قدرت کے مکمل استعمال میں قاصر رہ جانے کے حوالے سے تفصیل بیان کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس دوران ساتھ ہی انہوں نے اشاروں کی زبان کا بھی استعمال کیا۔