جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران طالبان کو اسلحہ اور فنڈز فراہم کررہاہے، ثبوت منظر عام پر ،افغانستان نے ایران پر سنگین ترین الزامات عائد کردیئے

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (نیوز ڈیسک)افغان حکام نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی رجیم طالبان کو مسلسل اسلحہ اور فنڈز سپلائی کر رہا ہے،ایران ہمسائیہ ممالک میں افراتفری پھیلانے کا سبب ہے، افغان فوج نے طالبان سے ایرانی ساختہ اسلحہ برآمد کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی رجیم تحریک طالبان کے جنگجوں کو اسلحہ اور جنگی سازو سامان فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

افغان فوج کے بریگیڈ 215 کے سربراہ ولی محمد احمد زئی نے بتایا کہ پاکستان اور ایران سے متصل ہلمند اور نیمروز میں سرگرم طالبان کے قبضے سے ایرانی اسلحہ قبضے میں لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران طالبان تحریک کے جنگجوں کو اسلحہ اور فنڈز مہیا کررہا ہے تاکہ وہ ملک کے دوسرے علاقوں میں افراتفری پھیلا سکیں۔ جنرل احمد زئی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے اپنے زیرکنٹرول علاقوں سے باہر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں شروع کردی ہیں۔ادھر نیمروز صوبے میں متعین بریگیڈ چار کے سربراہ بریگیڈیئر اصحاب الدین روشن نے الزام عاید کیا کہ ایران براہ راست افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران طالبان جنگجوں کو اسلحہ، بارودی سرنگیں اور دیگر خطرناک جنگی ہتھیار مہیا کررہا ہے۔ حال ہی میں فوج نے طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران ان کے قبضے سے ایرانی اسلحہ قبضے میں لیا اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ کابل بھجوائی گئی ہے۔ افغان حکام نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی رجیم طالبان کو مسلسل اسلحہ اور فنڈز سپلائی کر رہا ہے،ایران ہمسائیہ ممالک میں افراتفری پھیلانے کا سبب ہے، افغان فوج نے طالبان سے ایرانی ساختہ اسلحہ برآمد کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی رجیم تحریک طالبان کے جنگجوں کو اسلحہ اور جنگی سازو سامان فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…