ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

7پاکستانیوں کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا،ایسا سنگین الزام عائد کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) دبئی میں 7 پاکستانی شہریوں کو چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے جانے والے 7 پاکستانی شہریوں پر ایک بکتر بند گاڑی سے 47 کروڑ روپے چْرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دبئی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 7 پاکستانی شہریوں کو 47 کروڑ روپے چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بکتر بند گاڑی رقم منتقل کرنے والی ایک کمپنی کی تھی۔ کمپنی میں کام کرنے والے تین پاکستانی ڈرائیوروں کو بھی مجرموں سے تعلق ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے اس چوری سے متعلق تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ ڈرائیورز کی گرفتاری کے بعد 4 مزید ملزمان کو چوری میں لوجیکل سپورٹ فراہم کرنے پر حراست میں لیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے سے متعلق مزید تفتیش بھی کر رہے ہیں۔سکیورٹی حکام نے بتایا کہ زیر حراست تمام افراد کو اس جْرم کے مرتکب ہونے پر تین سال جیل کاٹنے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ کمپنی میں کام کرنے والے دو نیپالی گارڈ نے الغریر سینٹر پر اے ٹی ایم مشین میں پیسے ڈالنے کے لیے جانے والے پاکستانی ڈرائیوروں کے ساتھ رابطہ منقطع ہونے پر کمپنی کے مینجر کو آگاہ کیا۔ رابطہ منقطع ہونے کی اطلاع ملتے ہی کمپنی کے ملازمین نے اے ٹی ایم کا رْخ کیا اور وہاں جانے پر دیکھا کہ ٹرک کا انجن چل رہا ہے جبکہ ٹرک ایک گلی میں کھڑا ہوا ہے اور اس میں ڈرائیور بھی موجود نہیں ہے۔جس پر کمپنی ملازمین نے 37 سالہ ڈرائیور اور گاڑی میں موجود رقم کے غائب ہونے پر فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس لیفٹننٹ نے بتایا کہ کرائم سین کی تحقیقات کرنے والوں اور اْنگلیوں کے نشان پہنچاننے والوں کی ایک ماہر ٹیم نے بکتر بند گاڑی کا جائزہ لیا۔ سی سی ٹی وی کیمرے میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ گاڑی کے ڈرائیور نے سی سی ٹی وی کیمروں کا رابطہ منقطع کیا جس کے تحت اسے مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…