اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا کی واحد جیل جہاں لوگ خود جانے کی خواہش کرتے ہیں اور وہاں پر ایک رات قیام کرنے کا کرایہ 3 لاکھ ڈالر ہے! حیرت انگیزانکشافات

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹاؤن(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقی حکومت نے نیلسن منڈیلا کی جیل کو نیلا م کرنے کا فیصلہ کر لیا، تاریخی قید خانے میں ایک رات قیام کرنے کا کرایہ 3 لاکھ ڈالر مختص کیا ہے،جیل کے 8 فٹ لمبے تاریخی بیرک کو نیلسن منڈیلاکی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خیراتی اداروں کے لیے فنڈ جمع کرنے سلسلے میں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی افریقہ کے حکام نے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی جیل کو ان کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رابن نامی جزیرے پر واقع جیل جس میں جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا نے 18 برس گزارے تھے، جنوبی افریقی حکام نے اس تاریخی قید خانے میں ایک رات قیام کرنے کا تین لاکھ ڈالر کرایہ مختص کیا ہے۔جنوبی افریقہ کے مشہور ہوٹل سلپ آٹ کی انتظامیہ کے مطابق نیلسن منڈیلا کی جیل کا کرایہ 3 لاکھ ڈالر اس لیے رکھا گیا ہے تاکہ متعدد خیراتی اداروں کے لیے رقم جمع کی جاسکے۔خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے پہلے جمہوری سیاہ فام صدر کو کیپ ٹان کے رابن نامی جزیرے پر بنائی گئی جیل میں 27 سال تک قید میں رکھا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیل کے 8 فٹ لمبے تاریخی بیرک کو نیلسن منڈیلاکی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خیراتی اداروں کے لیے فنڈ جمع کرنے سلسلے میں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی جیل میں قید افراد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے نیلسن منڈیلا کی جیل کو نیلام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ قیدیوں کی تعلیم کے لیے رقم جمع کی جاسکے۔جنوبی افریقہ کے سلپ آٹ ہوٹل کی ترجمان کا نیلسن منڈیلا کی جیل کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا ہے کہ مذکورہ قید خانے کو صرف ایک رات فنڈز جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا یا نہیں۔خیال رہے کہ1962 میں نیلسن منڈیلا کو موجودہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے جرم میں رابن نامی جزیرے پر واقع جیل میں قید کیا گیا تھا۔ جہاں انہوں نے 27 برس قید میں گزارے اور 1990 میں رہائی پائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…