واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا اور کینیڈا میں گرم موسم اور ہیٹ ویو کے باعث کم از کم 19 افراد ہلاک ہوگئے ۔کینیڈا کے شہر مانٹریال میں ہیٹ ویو کی وجہ سے مزید 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مانٹریال میں درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ، کینیڈا کے وسطی
اور مشرقی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، جمعے سے گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے مختلف علاقوں میں بھی پانچ افراد ہلاک ہوئے ۔امریکا کے شہر نیویارک اور پنسلوینیا میں ایک خاتون سمیت دو افراد گرمی کا شکار ہوگئے، کنساس سٹی میں بھی ممکنہ طور پر گرمی کی وجہ سے دو افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں ۔