دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک)شامی باغیوں کی جنوبی صوبے درعا میں جنگ بندی اور اپنے زیر قبضہ علاقے حوالے کرنے کے لیے صدر بشارالاسد کے اتحادی روس کے حکام سے بات چیت ناکام ہوگئی ہے جبکہ باغیوں نے کہاہے کہ انھوں نے اپنے بھاری ہتھیاروں سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی شام میں باغیوں کے
سنٹرل آپریشنز روم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بصریٰ الشام میں روسی دشمن کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔انھوں (روسیوں ) نے ہماری بھاری ہتھیاروں سے دستبردار ی پر اصرار جاری رکھا تھا۔باغیوں کے ترجمان ابراہیم جباوی نے ٹویٹ میں کہا کہ مذاکرات کے اس دور میں کوئی نتائج برآمد نہیں ہوسکے اور مستقبل میں کسی اور ملاقات کا بھی کوئی وقت طے نہیں ہوا ہے۔