ہفتہ‬‮ ، 22 جون‬‮ 2024 

جسے اللہ رکھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معجزہ یا کچھ اور ڈیڑھ سال قبل سمندر میں ڈوب جانے والی خاتون بے ہوش حالت میں بازیاب

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیڑھ سال قبل سمندر میں ڈوب جانے والی خاتون بے ہوش حالت میں بازیاب کر لی گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشین میڈیا میں ایک ناقابلِ یقین خبر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 18 ماہ قبل سمندر کی لہروں میں گم ہو جانے والی ایک خاتون عین اسی جگہ بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے، مبینہ طور پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ

خاتون اسی لباس میں ملی ہے جو اس نے ڈیڑھ سال قبل پہنا ہوا تھا۔ 52 سالہ نننگ سونارش مغربی جاوا میں سوکابومی کے مقام پر سائٹیپس ساحل پر موجود تھی کہ ایک تیز لہر اس کو سمندر میں لے گئی۔ اس وقت اس ڈوبتی ہوئی خاتون نے چیخ کر اور ہاتھ ہلاکر مدد چاہی لیکن وہ پانی میں ڈوب گئی، غوطہ خوروں نے ایک ہفتے بعد ایک خاتون کی لاش ڈھونڈ نکالی جو بہت بری حالت میں تھی، تاہم نننگ کے اہلِ خانہ نے لاش کو دیکھتے ہوئے کہا کہ یہ سونارش کی لاش نہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ خاتون 8 جنوری 2017 کو سمندر میں ڈوب گئی تھی، دوسری جانب خاتون کے اہلِ خانہ کو یقین تھا کہ نننگ زندہ ہیں اور پورا گھرانہ پرامید تھا کہ وہ زندہ مل جائیں گی، رپورٹ کے مطابق اب سے چند روز قبل لڑکی کے چچا نے ایک خواب دیکھا کہ نننگ اسی ساحل پر موجود ہے جہاں سے وہ غائب ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں بار بار یہ خواب دکھائی دیا جسے انہوں نے قدرت کا ایک اشارہ قرار دیا۔ اس کے بعد 30 جون بروز ہفتہ پورا خاندان اسے ڈھونڈنے کے لیے ساحل پر پہنچ گیا اور صبح چار بجے انہیں ایک خاتون دکھائی دی جو مٹی کے ڈھیر میں بے ہوش پڑی ہوئی تھی اس نے ڈوبتے وقت کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، اس نے سیاہ پتلون اور پھولوں والی پیلی شرٹ پہن رکھی تھی تاہم نننگ کی حالت بہت نازک تھی جسے گھر والوں نے فوری طور پر اٹھایا اور ہسپتال میں داخل کیا اور اب وہ تیزی سے روبہ صحت ہے، خاتون کے اہلِ خانہ نے اسے خدا کا ایک معجزہ قرار دیا ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…