تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جب تک ان کے ملک کے مفادات کا تحفظ ہوتا ہے، وہ اس وقت تک چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کا احترام کرے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق انھوں نے یہ بات سوئٹزر لینڈ میں ایک تقریر میں کہی۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ جب تک ان کے ملک کے مفادات کا تحفظ ہوتا ہے، وہ اس وقت تک چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کا احترام کرے گا۔انہوں نے کہاکہ امریکا کی دستبرداری کے بعد جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے لیے نئے اقتصادی پیکج کی پیش کش کریں ۔ان میں سب سے اہم یہ ہے کہ وہ ایران
سے تیل کی خریداری جاری رکھیں اور یورپی کمپنیاں ایران میں کاروبار کرتی رہیں ۔ انھیں امریکا کی پابندیوں سے مستثنا قراردینے کے لیے اقدامات کیے جائیں جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں یہ دھمکی دی ہے کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں پر امریکا پابندیاں عاید کردے گا ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو 2015ء میں طے شد ہ اس تاریخی سمجھوتے سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔اس کے بعد سے ایران اور یورپی ممالک اس سمجھوتے کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں ۔امریکی صدر نے اپنے اعلان کے بعد ایران کے خلاف ساقط کی گئی اقتصادی پابندیاں دوبارہ بحال کردی تھیں ۔