نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)ہیومن رائٹس واچ نے بین الاقوامی برادری سے شامی شہر الرقہ میں اجتماعی قبروں کی تلاش میں مدد کی درخواست کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی اس تنظیم سے منسلک پریانکا موٹاپارتھی نے کہاکہ الرقہ میں اس طرح کی کم از کم نو قبریں ہیں۔ ان کے بقول ہر قبر
میں درجنوں افراد دفن ہیں۔ موٹاپارتھی نے مزید کہا کہ بغیر تکنیکی تعاون کے یہ کام ممکن نہیں۔ اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں نے جون 2014ء سے اکتوبر 2017ء تک اس شہر میں سرعام لوگوں کو ہلاک کیا۔ مقامی افراد کے مطابق الرقہ کی آزادی کی کارروائیوں میں بھی ہزاروں عام شہری مارے گئے ہیں۔