ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے مغربی صوبے مکہ مکرمہ میں نامعلوم شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا۔
یہ افسوسناکواقعہ جدہ اور مکہ کے درمیان واقع الجموم کے علاقے میں پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کی گاڑی جلانے والوں کا تعلق انہی کے علاقے سے ہے جو خواتین کی ڈرائیونگ کے شدید مخالف ہیں۔