پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

تھائی غاروں میں نودن لاپتہ فٹبال ٹیم اورکوچ کا سراغ لگالیاگیا،تمام زندہ اوربخیروعافیت موجود لیکن اب انہیں نکالنے میں کتنے مہینے لگ جائیں؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک(این این آئی)تھائی لینڈ کی غاروں میں نو دن پہلے لاپتہ ہونے والے 12 بچوں اور اْن کے فٹبال کوچ کا سراغ مل گیا وہ سب غار میں زندہ ہیں۔لیکن تھائی لینڈ کی فوج نے کہاہے کہ انھیں باہر نکلنے کے لیے غوطہ خوری سیکھنا ہوگی یا پھر مہینوں سیلاب کے کم ہونے کا انتظار کرنا ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غوطہ خوروں نے ان لاپتہ افراد کا سراغ تھیم لوانگ کی غاروں میں سرچ آپریشن کے دوران لگایاہے۔اس وقت بچانے والوں کے لیے سب سے بڑا چیلنج ان تک رسد پہنچانا ہے

کیونکہ پانی اور گارا بڑھنے سے اْن تک رسائی مشکل ہو رہی ہے۔ادھرفوج نے ایک بیان میں کہاکہ غاروں میں پھنسے افراد کے لیے کم از کم آئندہ چار ماہ تک زندہ رہنے کے لیے خوراک پہنچانے کی ضرورت ہے۔غاروں میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں تھائی نیوی کے خصوصی دستے حصہ لے رہے ہیں اور سرچ آپریشن میں دو برطانوی غوطہ خور بھی شامل ہیں جنھوں نے پیر کی شب انھیں تلاش کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ریسکیو ٹیم اس بات فیصلہ کر رہی ہے کہ آیا غار میں پھنسے افراد کو فوری نکالا جائے یا پھر پہلے غار سے پانی نکالا جائے اور کمزور اور لاغر افراد کو تھوڑا توانا ہونے دیا جائے۔غار میں پھنسے ان افراد کی ایک ڈرامائی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں تھائی لینڈ کے مقامی فٹبال کلب کی ٹیم زیر سمندر غاروں کے جال میں پھنسی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ یہ لڑکے غار کے ایک خشک حصے میں دبکے ہوئے بیٹھے ہیں اور ان کے اردگرد پانی ہے۔ اس مقام پر وہ نو دن سے موجود ہیں۔ غار میں موجود یہ افراد خوراک اور اپنے آپ کو باہر نکالنے کا کہہ رہے ہیں۔اس ویڈیو کو بنانے والا غوطہ خور لڑکوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ پریشان نہ ہوں، بہت سے افراد آ رہے ہیں۔یادرہے کہ غار میں پھنسے ان لڑکوں کی عمر 11 سے 16 سال ہے اور وہ 23 جون سے لاپتہ تھے۔ یہ سب اس وقت لاپتہ ہوئے جب وہ اپنے کوچ کے ہمراہ ایک تفریحی دورے پر گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…