جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

فرانس کا بدنام چورساتھیوں کی مددسے دوسری مرتبہ جیل سے ہیلی کاپٹر پر فرار ہو گیا

datetime 2  جولائی  2018 |

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک)الجزائری نڑاد فرانسیسی ڈکیت ریزوئن فائز جیل سے دوسری مرتبہ فرار ہو گیا ہے۔ وہ پیرس کے نواح میں واقع ایک جیل میں قید تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریزوئن فائز فرانس کے انتہائی مطلوب مجرموں میں شمار ہوتا ہے۔ سن 2013 میں گرفتاری سے قبل وہ پولیس کو انتہائی مطوب تھا۔ الجزائری نڑاد چھیالیس سالہ فائز کو انتہائی دلیر گینگسٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔

وہ دوسری مرتبہ جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ اس سے قبل وہ سن 2013 میں گرفتار ہونے کے بعد پہلی مرتبہ فرار ہوا تھا۔ریزوئن فائز پیرس کے نواح میں واقع جیل سے فرار ہوا۔ اس مرتبہ اْس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔ 2013 میں وہ سکودین جیل کی دیواروں کو بارودی مواد سے اڑا کر فرار ہوا تھا۔ جیل حکام نے فائز کے فرار ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ وہ پیرس کے جنوب مشرقی نواحی علاقے ریو میں واقع انتہائی سکیورٹی والی جیل سے فرار ہوا۔ حکام کو دو پہلووں سے تفتیش کا سامنا ہے۔ ایک وہ جیل سے سخت سکیورٹی کے باوجود کیسے فرار ہوا۔ دوسرے ہیلی کاپٹر جیل کی چھت پر کیسے پہنچا اور یہ ہیلی کاپٹر کن افراد نے حاصل کیا تھا۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ جیل کے عملے کے کئی افراد اْس کی معاونت میں شامل ہو سکتے ہیں۔ریزوئن فائز ایک باقاعدہ ڈکیت مانا جاتا ہے۔ وہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ بعض حلقوں کے مطابق اْس کا اپنا جرائم پیشہ گروہ ہے اور وہ اپنے حلقے میں اپنی دلیری کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔ پہلی ڈکیتی کے بعد وہ اسرائیل بھی فرار ہو گیا تھا لیکن وہاں سے بھی وہ واپس لوٹ آیا۔ وہ بالغ ہوتے ہوئے امریکی جرائم پر مبنی فلموں سے بہت زیادہ متاثر رہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ انہی فلموں کے کرداروں کے خواب دیکھتا ہوا ایک مجرم بنا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…