انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ترکی کی فوج نے بتایا ہے کہ اْس نے شمالی عراق اور ترکی کے جنوب مشرق میں فضائی حملوں میں آٹھ مسلح کردوں کو ہلاک کر دیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ حملے عراق کے علاقے زاب اور ترکی کے جنوب مشرق میں دو صوبوں شرناق اور وان میں کیے گئے۔اس سے قبل ترکی کی فوج نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں بتایا تھا کہ عراق کے علاقے افاسین باسیان میں
فضائی حملوں کے نتیجے میں چار مسلح کرد مارے گئے تھے۔حالیہ عرصے میں ترکی نے شمالی عراق بالخصوص جبلِ قندیل کے علاقے میں کردستان ورکرز پارٹی کے اڈوں پر ضربوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ترکی کا کہنا تھا کہ ترکی کی جانب سے جبلِ قندیل میں زمینی حملہ بھی کیا جا سکتا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کردستان ورکرز پارٹی کے سینئر ارکان کا گڑھ ہے۔