بیجنگ(نیوز ڈیسک) سی پیک کلچرلر کمیونیکیشن سنٹر(سی سی سی)1ہزار پاکستانی طلباء کو ایک سال کی پیشہ وارانہ تربیت دیگا،تربیت کا آغاز نومبر سے ہوگا یہ پروگرام ٹیلنٹ کوریڈور کے تحت شروع کیا جا رہا ہے جس میں پاکستانی طلباء کو سکالر شپ عطا کیا جائیگا، طلباء کا انتخاب پورے پاکستان کی بنیاد پر ہوگا اور انہیں چین کی مختلف یونیورسٹیوں اور اداروں میں تربیت دی جائیگی،سی سی سی کے ڈائریکٹر جنرل ایکولی نے بتایا ہے ان یونیورسٹوں
میں ان طلباء کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور تحقیق کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،تربیت پروگرام تین سطح کا ہو گا جن میں طلباء کو پہلے مرحلے میں تیز رفتار ٹرینوں کی ٹیکنالوجی جبکہ درمیانی سطح میں ہائیڈروپارو اور سولر انرجی انجینئرنگ کی تربیت دی جائیگی، کم درجے کیلئے منتخب طلباء کو مختلف مشینں چلانے اور دیگر ہتھیار چلانے کی تربیت دی جائیگی۔ایک ہزار پاکستانی طلباء کو 20مختلف پیشوں کی تربیت دی جائیگی۔