نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ایک گھر سے 11 لاشیں برآمد کی ہیں، تمام افراد کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ہے۔ اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق تمام لاشیں ایک ہی خاندان کے افراد کی ہیں، جو دارالحکومت کے نواحی گاں بریری کے ایک گھر سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے 11 میں
سے 10 افراد کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں اور ان کی لاشیں چھت سے لٹکی ہوئی تھیں۔ ایک 70 سالہ خاتون کی لاش فرش پر پڑی تھی، مرنے والوں میں 4 مرد اور 7 خواتین ہیں۔ لاشوں پر کسی گولی کا کوئی نشان نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے قتل کا محرک تاحال سامنے نہیں آیا، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔