اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کئے جانے پر چین کا شدید ترین ردعمل،دوستی کا حق نبھادیا،عالمی برادری کو انتباہ جاری

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی قربانیوں اور کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرے ۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ بریفنگ کے دور ان دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی

کاوشوں نے نا صرف چین بلکہ عالمی برادری کے کئی ممالک کا دل جیت لیا ہے۔پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کئے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ ہی سے اس بات کا یقین ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، عالمی برادری کو یقیناًان قربانیوں اور کاوشوں کو مکمل تسلیم کرنا اور اعتماد دینا چاہئے۔اس سے قبل بھی چین پاکستان کی حمایت میں کرتا رہا ہے کہ پاکستان نے مالی نگرانی کو مضبوط بنانے جیسے اہم اقدامات کئے اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف کارروائیاں کرکے بہت اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ترجمان نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ تمام ممالک تنقید اور دباؤ کے بجائے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو غیر جانبدارانہ اور حقیقی معنوں میں سراہیں گے۔لو کینگ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر قسم کے حالات میں اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں اور چین پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف میدان میں تعاون جاری رکھنے کا خواہشمند ہے۔ چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی قربانیوں اور کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرے ۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ بریفنگ کے دور ان دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں نے نا صرف چین بلکہ عالمی برادری کے کئی ممالک کا دل جیت لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…