صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی میں سرگرم عرب فوجی اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ کی جانب جانے کی اجازت دے دی۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ چھ بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ پرخالی کرالیا گیا ہے جب کہ سات بندرگاہ کی طرف جانے کے لیے
اجازت کے منتظر ہیں۔بیان کے مطابق حوثیوں کی طرف سے کے گریٹ کو الحدیدہ بندرگاہ میں داخلے سے 68 دن تک روکا گیا جس کے بعد یہ بحری جہاز بندرگاہ میں داخل ہوگیا ۔اس کے علاوہ حوثیوں نے ولنی بحری جہاز کو 39 دن سے الحدیدہ میں داخل ہونے سے روک رکھا تھا۔عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ ایک بحری جہاز الصلیف بندرگاہ پر موجود ہے جب کہ ایک دوسرا جہاز بھی داخلے کا منتظر ہے۔