منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

امریکی صدر کو پرتگالی  ہم منصب سے ملاقات گلے پڑ گئی  پرتگالی صدر نے وائٹ ہائوس کے دروازے ہو کر  ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر کو پرتگالی ہم منصب سے ملاقات مہنگی پڑگئی، پرتگالی صدر نے وائٹ ہائوس کے دروازے پر ہی ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر کو پرتگالی ہم منصب سے ملاقات مہنگی پڑگئی۔

وائٹ ہاس میں انٹری ہوئی تو پرتگالی صدر نے دروازے پر ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے چودہ طبق روشن کر دیے۔پہلے مصافحے کے دوران ربیلو ڈیسوزا نے ٹرمپ کو کھینچا اور پھر میڈیا ٹاک میں کھینچائی کرڈالی۔ ربیلو ڈیسوزا نے امریکی صدر سے ہاتھ ملانے کے لیے ایسا جھنجھوڑا کہ ٹرمپ بے چارے ہل کر رہ گئے۔ٹرمپ کے ہی ہوم گرانڈ پر پرتگالی صدر نے خوب گول داغے۔ ملاقات میں ذکر ہوا فٹبال کا تو ڈونلڈ ٹرمپ کی لاعلمی پر زور کی کِک ماری۔ دبے لفظوں میں کہہ ڈالا کہ رونالڈو کو امریکی صدر نہ سہی ان کا بیٹا تو ضرور جانتا ہوگا۔ امریکی صدر نے مہمان صدرسے سوال کیا اگر کرسٹیانو رونالڈو آپ کیخلاف الیکشن لڑے تو کیا ہوگا، جس پر ربیلو ڈیسوزا نے برجستہ جملوں کا ایسا گول داغا کہ ٹرمپ چکرا کر رہ گئے۔ پرتگالی صدر نے کہا مسٹر ٹرمپ پرتگال امریکا نہیں ہے دونوں ملکوں میں تھوڑا فرق ہے۔پرتگالی منصب سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا حال کچھ ایسا ہوا کہ اگلی مرتبہ وہ ربیلو ڈیسوزا سے بات کرتے ہوئے سوچ سمجھ کر مظاہرہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…