واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا نے بھارت سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات وجہ بتائے بغیر اچانک ملتوی کردئیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے واشنگٹن میں طے تھے۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو فون کرکے اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ مذاکرات ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کیے جارہے ہیں
ٗاقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے مذاکرات کے سلسلے میں بھارتی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔مذاکرات کی منسوخی کے باوجود امریکا کا بھارت کو اگلی تاریخ فوری دینے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو اگلے ہفتے امریکی ہم منصبوں سے ملاقات کرنا تھی۔بھارت نے امریکی ٹیرف کے ردعمل میں 29 امریکی اشیاء پر اضافی ٹیرف کا اعلان کیا تھا۔