نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی صدر رام ناتھ کووند اور ان کی اہلیہ اپنے ہی ملک میں ہراسگی سے نہ بچ سکے ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر رام ناتھ کووند اور ان کی اہلیہ کو اڑیسہ کے مندر میں درشن کے دوران ہراساں کیا گیا ۔صدر اور ان کی اہلیہ کے ساتھ پیش آنے والا ہراسگی کا واقعہ 3ماہ پرانا ہے۔بھارت کو عالمی ادارے، خواتین کیلئے خطرناک ترین ملک قرار دے چکے ہیں۔
لیکن یہاں کے صدر اور خاتون اول بھی ہراسگی سے محفوظ نہیں یہ حقیقت خود بھارتی میڈیا سامنے لے آیا۔صدر کووند اور ان کی اہلیہ 19 مارچ کو اڑیسہ کے جگن ناتھ مندر درشن کیلئے گئے،اس دوران مندر کو خالی کرالیا گیا لیکن کچھ سرکاری افسران اور مندر کے خدمت گزار وہاں موجود تھے جنہوں نے صدر اور ان کی اہلیہ کا راستہ روکا اور دھکم پیل بھی کی۔راشتریہ پتی بھون کی جانب سے مقامی انتظامیہ سے معاملے پر شدید احتجاج کیا گیا جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔