پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

اس اسلامی ملک کے شہریوں کے حج کرنے پر پابندی نہیں لگائی ،سعودی عرب نے میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت قرار دیدیں

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے شامی شہریوں کو حج پرآنے سے روک دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت حج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ شامی شہریوں کے حج پر پابندی کیخبریں من گھڑت ہیں۔

حکومت نے 18000 شامی شہریوں کے حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ان میں شامی عازمین حج کے ہمراہ آنے والے طبی اور انتظامی عملے کے850 افراد بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے حج اور عمرہ کے مواقع پر فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات پر شامی حجاج کرام نے الریاض کی تعریف کی ہے۔سعودی عرب کی وزارت حج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی پاسپورٹ کے حامل افراد کو حج کی ادائی سے روکنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ شام سمیت کسی بھی دوسرے ملک کے مسلمانوں کو فریضہ حج کی ادائی سے روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت رنگ، نسل، زبان اور دیگر کسی بھی قسم کے امتیازات سے بالا تر ہوکر دنیا بھر کے مسلمانوں اور فرزندان توحید کے فریضہ حج کی ادائی میں ان کی مدد کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔ بیان میں مزید کہاگیا کہ 1439ھ کے حج کے موقع پر دنیا بھر کے80 ممالک سے لاکھوں عازمین حج کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…