منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

امریکہ اور چین میں ٹھن گئی، تیسرا طیارہ بردار جہاز جنوبی چینی سمندر میں پہنچ گیا ،97ہزار ٹن وزنی جہاز پر 70امریکی جنگی طیارے موجود ،تشویشناک انکشافات

datetime 26  جون‬‮  2018 |

منیلا(آئی این پی )امریکہ کا تیسرا طیارہ بردار جہاز جنوبی چینی سمندر میں گشت کے لئے پہنچ گیا جہاں مصنوعی جزیرے پر چین نے اپنی تنصیبات اور تعمیرات قائم کر رکھی ہیں ۔ چین اس علاقے کو اپنی ملکی سلامتی کیلئے اہم اور داخلی معاملہ تصور کرتا ہے جبکہ واشنگٹن کی یہاں قائم چینی فوجی تنصیبات پر تنقید کرتا رہا ہے تا ہم اب امریکی فوجی کمانڈ کی طرف سے 97ہزار ٹن وزنی تیسرا امریکہ طیارہ بردار جہاز رونالڈ ریگن اس چینی علاقے میں خلیج منیلا کے پاس پہنچ گیا ہے ۔

جہاز پر 70 جنگی طیارے موجود ہیں یہاں پہنچ کر طیارہ بردار جہاز کے عملے نے بحریہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ۔ملاقات میں علاقے میں موجود ہزاروں ملاحوں کی حفاظت کے بارے میں بات چیت کی ۔ طیارہ بردار جہاز ریئر ایڈمرل مارک ڈالٹن نے کہا کہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی ہماری قوم اوراتحادیوں کے دفاع کی اہلیت میں مدددیتیہے اور جنوبی چینی سمندر میں جہاز رانی کی حفاظت کی اہلیت کو فروغ دیتی ہے جس سے یہاں آزادی سے تجارت ہو سکے گی اور خطے میں تصادم کو روکا جا سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…