ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیاستدان حضرات ہوشیار باش، ووٹ مانگنے پر استقبال اب پھولوں کے ہار سے نہیں بلکہ جوتوں کے ہار سے کیا جائیگا،عوام کا فیصلہ

datetime 26  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوپال(آئی این پی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سیاستدانوں کا استقبال جوتوں کے ہار سے کیا جائے گا، نیتاؤں کی سرد مہری اور وعدے وفا نہ کرنے پر بھوپال کی عوام نے یہ انوکھا فیصلہ کیا، سیاستدان صرف ووٹ کے لئے آتے ہیں بعد میں عوام کی کوئی فکر نہیں کرتے،ووٹ مانگنے پر ان کا استقبال جوتوں کے ہار سے کیا جائیگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عموما مقامی رہنماوں کے استقبال کیلئے علاقے کے لوگوں کو پھول نچھاور کرتے ہوئے

دیکھا گیا لیکن چپلوں کے ہار سے نیتاؤں کا استقبال کرنا شاید ہی سنا ہوگا۔مدھیہ پردیش کے بھوپال میں کولار علاقے کے اوم نگر میں نیتاوں کے استقبال کیلئے لوگوں نے جوتوں کا ہار تیار کیا۔ دراصل مانسون سے قبل شہریوں کی سہولتوں کیلئے سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے بڑے بڑے وعدے کئے تھے مگر ان نیتاوں کی سردمہری اور وعدہ وفا نہ کرنے پر علاقے کے لوگوں نے پرانے جوتوں سے ہار تیار کرکے گھروں کی چھت پر لٹکا دیا گیا۔ مقامی تاجر راجیش مشرا نے بتایا کہ ابھی صرف ہلکی پھلکی بارش سے علاقے کا حال برا ہوگیا ہے۔ انہوں نے بھوپال میونسپل کارپوریشن اور نیتاوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما صرف الیکشن کے زمانے میں یہاں آتے ہیں اور ووٹ مانگ کر چلے جاتے ہیں اور علاقے کی ترقی کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھاتے۔ علاقے میں رہنے والے گنیش بگھیل نے کہا کہ سوسائٹی میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے ۔سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں ۔ ہم نے میونسپلٹی کے اہلکاروں اور افسران سے شکایتیں کیں ، وارڈ ممبران سے بات چیت کی مگر ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ اس کے بعد علاقے کے لوگوں نے بطور احتجاج جوتوں کا ہار تیار کررکھا ہے جیسے ہی کوئی نیتا ، لیڈر یا پارٹی رہنما ووٹ مانگنے آئیں گے ان کا استقبال انہی جوتوں کے ہار سے کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…