بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

سعودیہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے سوا لاکھ خواتین کی درخواستیں

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عاید پابندی ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں دی ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے الریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ ملک میں خواتین کو پیشہ وارانہ انداز میں ڈروائیونگ سکھانے کے لیے چھ ٹریننگ مراکز قائم کییہیں جب کہ ایک لاکھ 20 ہزار خواتین نے تربیت مکمل کرنے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی خواہاں خواتین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔میجر جنرل منصور الترکی نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ڈرائیونگ کی آزادی اور اپنے حق کے استعمال کے ساتھ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں اور ٹریفک کے ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندیں کریں۔ انہوں نے محکمہ انسداد ہراسانی کو بھی متحرک رہنے کی تاکید کی۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی ختم کرنے کے اعلان پر گذشتہ روز عمل درآمد کردیا گیا جس کے بعد سعودی عرب کے شہروں میں بڑی تعداد میں خواتین کو ڈرائیونگ کرتے دیکھا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…