نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک ) نیوزی لینڈ کی خاتون وزیر اعظم جے سنداآرڈن نے اپنی نومولود بیٹی کا نام نیوی تے آروہہ رکھ دیا ، نام کے معنی ہیں روشن اور منور ۔ تفصیلات کے مطابق نیو زی لینڈ کی وزیر اعظم جے سندا آرڈن کے ہاں 21 جون 2018 کو ایک بیٹی پیدا ہوئی ہے۔جے سنداآرڈرن نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر انسٹاگرام پر اپنے خاوند اور نومولود بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے دی تھی۔37 سالہ جے سندا آرڈن چھ ہفتے کی چھٹیوں پر ہیں، اس دوران نائب وزیر اعظم
ونسٹن پیٹرز ان کے فرائض انجام دیں گے۔ جے سندا نے کہا ہے کہ اس دوران بھی حکومت کی قیادت وہ خود ہی کریں گی اور روزانہ کابینہ کے دستاویزات کا جائزہ لیں گی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم جے سندا آرڈن بینظیر بھٹو کے بعد دوسری خاتون سربراہ مملکت ہیں جو اپنے دور حکمرانی میں ماں بنی ہیں۔ بینظیر بھٹو سے مماثلت کی ایک اور حیران کن وجہ یہ بھی ہے کہ ان کے ہاں بیٹی کی ولادت بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے دن ہوئی ہے۔