لیزنگٹن (نیوز ڈیسک ) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان سارہ سینڈر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کام کرنے پر ریسٹورنٹ سے باہر نکا لتے ہوئے ریسٹورنٹ کی مالک ولکنسن نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ سارہ سینڈر انسانیت کے لیے کام نہیں کرتیں اور ٹرمپ جیسے ظالم شخص کا ساتھ دیتی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سارہ سینڈر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رات کے کھانے پر ورجینیا کے ایک ریسٹورینٹ گئیں جس کی بکنگ ان کے شوہر کے نام سے ہوئی تھی۔سارہ سینڈر جب اپنے اہل خانہ
سمیت ٹیبل پر جا کر بیٹھیں تو ریسٹورنٹ کی خاتون مالک ولکنسن نے انہیں آکر کہا کہ آپ ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے کام کرتی ہیں فورا ریسٹورنٹ سے نکلو۔سارہ سیندڑ نے اس واقعے کو ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے عام کیا اور بتایا کہ مجھے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کام کرنے پر ہوٹل سے نکلنے کا کہا گیا تو میں خاموشی سے باہر نکل آئی۔انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ لوگوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتی ہوں چاہے وہ مخالف ہی کیوں نہ ہو، تاہم وہ باعزت طریقے سے اپنے عمل جاری رکھیں گی۔