بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

’’ سارہ سینڈر ٹرمپ جیسے ظالم شخص کا ساتھ دیتی ہیں‘‘ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان کو ہوٹل سے نکال دیا گیا

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیزنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان سارہ سینڈر کو ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے کام کرنے پر ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا گیا۔سارہ سینڈر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رات کے کھانے پر ورجینیا کے ایک ریسٹورینٹ گئیں جس کی بکنگ ان کے شوہر کے نام سے ہوئی تھی۔سارہ سینڈر جب اپنے اہل خانہ سمیت ٹیبل پر جا کر بیٹھیں تو ریسٹورنٹ کی خاتون مالک ولکنسن نے انہیں آکر کہا کہ آپ ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے کام کرتی ہیں فوراً ریسٹورنٹ سے نکلو۔

سارہ سیندڑ نے اس واقعے کو ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے عام کیا اور بتایا کہ مجھے ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے کام کرنے پر ہوٹل سے نکلنے کا کہا گیا تو میں خاموشی سے باہر نکل آئی۔انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ لوگوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتی ہوں چاہے وہ مخالف ہی کیوں نہ ہو، تاہم وہ باعزت طریقے سے اپنے عمل جاری رکھیں گی۔ دوسری جانب ریسٹورنٹ کی مالک ولکنسن نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ سارہ سینڈر انسانیت کے لیے کام نہیں کرتیں اور ٹرمپ جیسے ظالم شخص کا ساتھ دیتی ہیں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں تارکین وطن بچوں کو والدین سے الگ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف شدید مظاہرے کیے گئے، یہاں تک کہ ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ نے بھی اس کی شدید مخالفت کی۔ عوامی دبا اور شدید مخالفت پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے امریکا اور میکسیکو کی سرحد غیر قانونی طور پر عبور کرنے والے تمام تارکین وطن کے خلاف ‘زیرو ٹورلینس’ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے تمام افراد کے خلاف مجرمانہ قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔اس کے بعد سے نئی پالیسی کے تحت اپریل اور مئی کے دوران امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر تارکین وطن کے 2 ہزار کے قریب بچوں کو والدین سے الگ کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…