پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

قطر نے ہرطرح سے حوثی باغیوں کی مدد کی،مشیر یمنی وزا ت اطلاعات

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کی وزارت اطلاعات کے مشیر اور یمن کی میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر فہد الشرفی نے الزام عاید کیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر نے ایران نواز حوثی باغیوں کی ہرطرح سے مدد کی ہے۔فہد الشرفی نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایران کی طرح قطر نے بھی حوثی باغیوں کو ابلاغی، سیاسی

اور عسکری میدانوں میں سپورٹ کیا۔ قطر کا یمن کے حوالے سے منفی کردار سامنے آچکا ہے اور قطر اب یمن کے حوالے سے بے نقاب ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن کے حوالے سے قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل کا گھیٹا کردار ہے۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں الشرفی نے کہا کہ قطر کی خیانت بلکہ زیادہ صحیح بات یہ ہے کہ قطری امیر، حمدین تنظیم کی جانب سے بھائی چارے، روابط، دین اور قرابت داری کی تمام رویات کو پامال کیا گیا۔ قطر کی جانب سے یمن کے باغیوں کی حمایت کوئی نئی بات نہیں۔ دوحہ نے ہمیشہ خطے میں ایرانی حمایت یافتہ عناصر اور گروپوں کی طرف داری کی۔ 2007ء میں جب یمن میں حوثی اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے تھے اور ان کے وجود کو خطرہ تھا تو قطر نے کھل کرانہیں بچانے کے لیے کردار ادا کیا حالانکہ یمن کی باغیوں کے خلاف چوتھی لڑائی میں یمنی فوج کے ہاتھوں حوثی باغی اپنے انجام کو پہنچنے والے تھے مگر اس وقت کے مصری صدر (مقتول) علی عبداللہ صالح نے قطر کی ثالثی قبول کرکے حوثیوں کے خلاف جاری لڑائی روک دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…