منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

زمبابوین صدر کی ریلی میں دھماکا،تین افرادہلاک،26زخمی،ایمرسن محفوظ رہے

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(انٹرنیشنل ڈیسک)زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا کی ریلی میں دھماکے سے تین افرادہلاک جبکہ 26زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکمران پارٹی زانو پی ایف کے ترجمان نے بتایا کہ صدر ایمرسن منانگاگوا محفوظ ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔زمبابوے کے دوسرے سب سے بڑے شہر بولا وایو میں منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ طور پر یہ ایک دھماکا تھا، جو یقینی طور پر وی وی آئی پی لاونج کے انتہائی قریب ہوا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا ہے۔زمبابوے کے سرکاری ٹیلی وڑن پر نشر کیے گئے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک کھلبلی مچ گئی اور امدادی کارکن لوگوں کو ابتدائی طبی امداد دینے میں کس طرح مصروف ہیں۔ صدر ایمرسن تیس جولائی کے الیکشن کی مہم کے دوران بولا وایو کے وائٹ سٹی اسٹیڈیم میں منعقدہ اس ریلی میں شریک ہوئے تھے۔زمبابوے کے میڈیا کے مطابق اس دھماکے کی وجہ سے حکمران پارٹی زانو پی ایف کے کچھ سنیئر ارکان بھی زخمی ہوئے ہیں۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…