ز غ ریب(نیوز ڈیسک) کروشیا میں مہاجرین وین کو حادثہ پیش آنے سے ایک درجن مہاجرین زخمی ہو گئے، وین پر سوار تمام غیرقانونی مہاجرین پاکستانی تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کروشیائی پولیس کے مطابق ایک وین ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور وہ سڑک کے کنارے پر کھڑی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کم از کم بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے
مطابق حادثے کی تفتیش پر معلوم ہوا کہ وین پر سوار تمام افراد غیرقانونی مہاجرین تھے۔ پولیس نے تمام زخمی مہاجرین کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ وین پر سوار مہاجرین کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے۔ اسی طرح کروشیائی پولیس نے سلووینہ کی سرحد پر ایک وین کو روکا تو اس میں سوار چودہ افغان مہاجرین کو برآمد کرلیا گیا۔ یہ نہیں بتایاگیا کہ کروشیائی حکام ان مہاجرین کے ساتھ اگلی کارروائی کیاکریں گے۔