جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

اپنی قوم پر مظالم اور دہشت گردی کی معاون ایرانی رجیم مجرم ہے،امریکا

datetime 23  جون‬‮  2018 |

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی رجیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مجرم قرار دیا ہے۔امریکی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ ایرانی رجیم اپنی قوم پرمظالم ڈھار رہی ہے۔ عوام پر غربت اور پسماندگی مسلط کی گئی جبکہ قومی وسائل کو دہشت گردی کی معاونت پر صرف کیا جا رہا ہے۔ان کا کہناتھا کہ رواں سال جنوری میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران

ایرانی رجیم نے 5000 شہریوں کو پابند سلاسل کیا۔ 30 خواتین کو حجاب کی مخالفت پر گرفتار کیا گیا جب کہ سیکڑوں صوفی درویشوں کوگرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔ صوبہ اھواز کے 400 باشندوں کو گرفتار اور اصفہان شہر کے 30کسانوں کو اپنے حقوق مانگنے کی پاداش میں جیلوں میں ڈالا گیا۔انہوں نے کہاکہ ایرانی عوام بھوک سے مررہے ہیں جب کہ ان کے وسائل کو بیرون ملک جنگوں پر صرف کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…