منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہ سلمان ریلیف مرکز کے زیراہتمام جنگ سے متاثر80 یمنی بچوں کی بحالی

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن میں حوثی شدت پسندوں کی جانب سے جنگ میں جھونکے بچوں کی بحالی کے لیے شاہ سلمان ریلیف سینٹر بحالی پروگرام کے پانچویں اور چھٹے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔ اس مرحلے میں جنگ سے متاثرہ 80 بچوں کو بحالی پروگرام

سے گذارنے کے بعد ان کے گھروں کو بھیجا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان بچوں کا تعلق یمن کے مختلف شہروں سے ہے۔ چوتھے مرحلے میں 161 بچوں کی بحالی کا عمل مکمل کیا گیا تھا جب کہ شاہ سلمان ریلیف مرکز یمن میں جنگ سے متاثرہ اور حوثیوں کی جانب سے جنگ میں جھونکے گئے کل 2000 بچوں کی بحالی کے پروگرام پر کام کررہا ہے۔یمن میں بچوں کی بحالی کے جامع پروگرام کا دورانیہ ایک ماہ پر مشتمل ہوتا ہے جس میں بچوں کے نفسیاتی، تعلیمی، خانگی اور دیگر امور پرخصوصی توجہ دی جاتی ہے اور انہیں بہ حفاظت ان کے اہل خانہ سے ملایا جاتا ہے۔یمن میں 2014ء سے مسلسل بغاوت جاری رکھنے والے حوثی شدت پسندوں کو شدید افرادی قلت کا سامنا ہے اور وہ اپنی افرادی قلت کو بچوں کو زبردستی جنگ میں اتار کر پوری کرنے مذموم کوشش کرتے ہیں۔ یمن کے مغربی ساحلی محاذ پر باغیوں کو بدترین شکست کا سامنا ہے اور اطلاعات ہیں کہ مزید شکست سے بچنے کے لیے باغیوں نے صنعاء سے تعلق رکھنے والے بچوں کو جنگ میں اتارنا شروع کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…