ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

طالبان اور افغان حکومت جنگ بندی کو دیر پا بنائیں، رابطہ عالم اسلامی

datetime 23  جون‬‮  2018 |

قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے خیر مقدم کے بعد رابطہ عالم اسلامی نے بھی فریقین میں جنگ بندی کو دانش مندانہ اقدام قراردیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں طالبان اور افغان حکومت پر زور دیاکہ وہ جنگ بندی کو مستحکم اور دیر پا بنائیں اور باہمی اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

بیان میں مزید کہا گیاکہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جنگ بندی افغان قوم کے مفاد میں ہے اور اس طرح کی کوششوں سے طویل عرصے سے جاری لڑائی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔رابطہ عالم اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ اسلامی شریعت اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی دعوت دیتی اور فرقہ واریت سے خبردار کرتی ہے۔ انہوں نے فریقین کے درمیان جاری اختلافات کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…