نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کانگریس رہنما نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کوترجیح دیں گے،بھارتی حکومت کوحریت کانفرنس سے مذاکرات کرناچاہیے۔کانگریس لیڈرسیف الدین سوزنے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر مبنی ’کشمیرتاریخ کے آئینے میں اورجدوجہدکی کہانی ‘ نامی کتاب لکھ دی جواگلے ہفتے شائع کی جائیگی۔مقبوضہ کشمیرسے تعلق رکھنے والے کانگریس لیڈر نے اعتراف کیا ہے کہ کشمیری عسکریت پسندوں کیخلاف سخت گیرموقف سے کام نہیں چلے گا۔
سیف الدین سوز نے کہا کہ واجپائی اگرحزب المجاہدین سے بات کرسکتے تھے تومودی حکومت کیوں نہیں؟ مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کااستعمال نہیں چلے گا،آپ مارسکتے ہیں،مارتے جائیں مگراس سے مسئلہ کاحل نہیں نکلے گا۔انہوں نے تاریخ سے پردے اٹھاتے ہوئے کہا کہ منموہن سنگھ کومسئلہ کشمیرپرجون 2007کواسلام آبادمیں پرویزمشرف سے ملاقات کرناتھی،بدقسمتی تھی کہ وہ حتمی اورفیصلہ کن ملاقات کیلئے نہ جاسکے۔