واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)کانگریس میں ریاست جارجیا کی نمائندگی کرنے والے جون لیوس نے بچوں کو ان کے والدین سے جدا کرنے کے امیگریشن سے متعلق نئے امریکی قانون کی بھر پور مخالفت کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 1960 ء کی دہائی میں امریکامیں مروجہ قانون اور قواعد و ضوابط کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کرتے ہوئے صرف گورے افراد کے لیے مخصوص باتھ روم میں داخل ہونے کی پاداش میں جیل جانے اور اپنے اس اقدام کی وجہ سے عوام میں بھر پور مقبولیت حاصل کرنے والے جون لیوس
نے ایک دفعہ پھر نعرہ مستانہ لگا دیا ۔امریکی کانگریس میں ریاست جارجیا کی نمائندگی کرنے والے جون لیوس نے بچوں کو ان کے والدین سے جدا کرنے کے امیگریشن سے متعلق نئے امریکی قانون کی بھر پور مخالفت کی ۔ایوان میں تین روز قبل اپنی تقریر میں جون لیوس صدر ٹرمپ پر خوب گرجے برسے، اور اپنے قریبا 60 سال قبل کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ میں روزا پارک اورمارٹن لوتھر کنگ جونئیرکا ماننے والا ہوں، کالے گورے کا مسئلہ بہت دیکھا ہے۔ اب بھی اس مسئلہ پرمجھے جیل بھی جانا پڑا تو گریز نہیں کروں گا۔