جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

چین کی ترقی کا راز شی جن پنگ نے دنیا کے سامنے رکھ دیا

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کے لئے اپنا دروازہ کھولنا چین کی ترقی کا راز ہے ،چین کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوگا بلکہ اس کو مزید کھولا جا ئے گا ،گزشتہ چالیس برسوں میں چین میں نمایاں تبدیلی آئی ہے،بیرونی سرمایہ کاری کا چین کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے گلوبل سی ای او کونسل کی خصوصی گول میز سمٹ میں شریک مشہور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں سے بیجنگ میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں امریکہ ، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ملٹی نیشنل کمپنی کے ایگزیکٹوز نے موجودہ گول میز سمٹ کے موضوع ” کھلے پن ، تعاون اور جیت جیت ” کے حوالے سے تخلیق ، ماحول دوست ترقی اور عالمی انتظام و انصرام کے حوالے سے اپنے خیالا ت کا اظہار کیا ۔صدر شی جن پنگ نے مذکورہ نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چین میں اصلاحات اور اوپن پالیسی کے نفاذ کے بعد گزشتہ چالیس برسوں میں ملٹی نیشنل کمپنیوں نے چین کے ساتھ قریبی کاروباری روابط قائم کیے ہیں ۔ آپ تمام چین میں اصلاحات اور اوپن پالیسی کے گواہ اور شراکت دار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں چین میں نمایاں تبدیلی آئی ہے ۔ چین کی معیشت تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے معیار کے مطابق ستر کروڑ افراد کو غربت سے چھٹکارا دلایا گیا ہے ۔ مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے کہا کہ چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دیگر ممالک کے لئے اپنا دروازہ کھولنا ہی ایک ملک کی ترقی کا راز ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے تحفظ پسندی، یک پہلویت اور الگ تھلگ رہنے کی بجائے جامع مشاورت ، تعمیرات میں شراکت داری اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر اصلاحات و کھلی پالیسی اور تخلیق و ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی اپیل کی ۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کا چین کی ترقی میں اہم کردار ہے ۔

 

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…