کوالالمپور(انٹرنیشنل ڈیسک)ملائیشیا کی وزارت خزانہ کی کمپنی کے سی ای او 45 سالہ نظرین حسین رات کو کمرے میں موبائل فون پھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نظرین حسین رات کو اپنے کمرے میں سو رہے تھے کہ اچانک ان کا موبائل فون پھٹ گیا جس کی وجہ سے ان کے سر پر شدید چوٹ آئی اور کمرے میں اور ان کے گدے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے
وہ جاں بحق ہوگئے۔ان کے پاس دو موبائل فونز تھے جو ان کے بیڈ کے پاس چارجنگ پر لگے ہوئے تھے ۔نظرین حسین نے پسماندگان میں بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں پولیس تحقیقات کررہی ہے کہ نظرین حسین کی موت سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی یا کمرے میں آگ لگنے سے پیدا ہونے والے دھویں سے یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ سے موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔